ممبئی (اردو ٹائمز) خوبرو اداکارہ
رانی مکھر جی فلمساز یش راج کی ان ٹا ئٹل فلم میں بپاشا باسو کی طرح کم عمر اداکار
شاہد کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ رانی کے قریبی دوست آدتیہ رانی کے کیریئر کو
ایک بار پھر بلندی کی طرح گامزن کرنا چاہتے ہیں۔اس لیے انہوں نے رانی کی فرمائش پر
فلم "جب وی میٹ" کے اداکار کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کیا ہے۔ فلم میں رانی شاہد کے ساتھ ایک کرکٹر کا کردار
کریں گی۔ رانی کچھ عرصے سے بالی وڈ کی کامیابیاں سمیٹنے میں مسلسل ناکام ہو رہی
ہیں اس لیے انہوں نے بالی وڈ کے نئے چاکلیٹ ہیرو بوائے شاہد کپو رکے ساتھ کام کرنے
کا فیصلہ کیا ہے جو ان سے عمر میں بہت چھوٹے ہیں۔ رانی حال ہی میں یش راج فلم
"تھوڑا پیار تھوڑا میجک" میں اداکار سیف کے ساتھ کام کر چکی ہیں تاہم یہ
فلم ان کی باقی فلموں کی طرح باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے
متعدد کمرشلز بھی ان کے ہاتھ سے نکل گئے۔