بکھرتے کیرئیر کو سہارا دینے کے لیے تنوشری دتہ بے قابو
بکھرتے کیرئیر کو سہارا دینے کے لیے تنوشری دتہ بے قابو
ہالی
وڈ (اردو ٹائمز) تنوشری دتہ نے اپنی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ بولڈ اور بے باک
مناظر قلمبند کروا کر بالی وڈ کے ڈائریکٹرز کو متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کر ڈالی
تھی مگر انہیں سوائے چند فلموں میں درمیانے درجے کے کرداروں کے علاوہ کوئی خاص
کامیابی حاصل نہیں ہوئی یا پھر انہیں چند فلموں میں آئٹم سانگ کےلیے کاسٹ کیا
گیا۔ بالی وڈ فلموں سے ہٹ کر تامل فلموں
میں تنوشری خوب جلوہ گر رہی ہیں اور ان کی فلمیں ساؤتھ انڈین سینما میں بھرپور
کامیابیاں بھی سمیٹ رہی ہیں لیکن ہندی فلموں میں فی الحال ان کا کیرئیر کہیں نظر
نہیں آرہا۔ اسی لیے تنوشری نے ایک بارپھر سے "عاشق بنایا آپ نے" طرز
کی فلم میں کام کرنے کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس مقصد کےلیے بولڈ اور بے باک
کردارفلمیں بنانے والے ڈائریکٹرز سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے
کہ تنوشری نے مختلف ڈائریکٹرز کو یقین دلایا ہے کہ اگر انہیں ایک بار موقع دیا جائے
تو وہ دوبارہ سے اپنی بولڈ اداکاری سے اپنے شائقین کو دوبارہ سحر میں مبتلا کر
سکتی ہیں۔