اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 23 Sep 2008 04:19:00

سیف اور کرینہ کی کامیاب کوششیں، کرشمہ اپنے گھر میں

سیف اور کرینہ کی کامیاب کوششیں، کرشمہ اپنے گھر میں

ممبئی(اردو ٹائمز) سیف اور کرینہ نے کرشمہ کو شوہر سے ملا دیا۔ کرشمہ کپور اپنے خاوند سنجے کے پاس واپس آگئی ہیں۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان ہمیشہ اکٹھے دیکھے جاتے ہیں اور انہوں نے کرشمہ اور ان کے خاوند کو دوبارہ ملانے کا جو فیصلہ کچھ عرصہ پہلے کیا تھا وہ اس میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ کرینہ نے بتایا کہ میری بہن دہلی میں اپنے خاوند کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ کرشمہ اور ان کے شوہر سنجے نے 2003 میں شادی کی تھی اور 2 سال قبل لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے کرشمہ اپنی بیٹی سمیرا کے ساتھ ممبئی واپس آگئی تھیں۔ کرشمہ کے دوستوں کاکہناہے کہ اب دونوں اپنی شادی کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے ساتھ رہنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے تاہم اپنی بہن کا گھر بسانے میں کرینہ اور سیف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سنجے سے رابطہ رکھا اور جب بھی سنجے اپنی بیٹی سے ملنا چاہا کرینہ نے بیٹی سے ملوانے کے لیے کرشمہ کو راضی کیا۔ س کام میں سیف بھی کرینہ کے ہمراہ رہے۔ ذرائع کے مطابق اس ناراضگی کا اختتام کرشمہ نے اپنی بیٹی سمیرا کے لیے کیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ کرشمہ نے فلمون میں کام کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے اور دہلی اپنے شوہر کے پاس چلی گئی ہیں اور کرشمہ نے یہ سب کچھ اپنی بیٹی سمیرا کے لیے کیا کیونکہ ان کی بیٹی ان کی پہلی ترجیح ہے۔


3 / 5 (1 Votes)





(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں




 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier