ممبئی (اردو ٹائمز) بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ
ایشوریہ رائے کا جادو ابھیشک کے بعد ول سمتھ پر بھی چل گیا۔ ول سمتھ ہالی وڈ کے
ایسے پروڈیوسر اور اداکار ہیں جوایشوریہ کے ساتھ فلم کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ذرائع
کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ اداکار ول سمتھ ایشوریہ رائے کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے
کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ بالی وڈ کی نئی فلم میں بھی کام کرنے کے خواہشمند ہیں جس
میں وہ اداکارہ کے مدمقابل ہیرو کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اداکار جو ایشوریہ
کے بہت بڑے فین ہیں انہوں نے بالی وڈ کی فلم میں کام کرنےکی خواہش ظاہر کی ہے تاہم
اس بارے میں مزید تفصیلات ابھی میڈیا کے سامنے نہیں آئیں۔ اداکارہ ایشوریہ رائے
بچن کا کہنا ہے کہ مجھے ہالی وڈ کے کئی فلمسازوں نے نئی فلمون میں کام کرنے کی
آفرز کہ ہیں لیکن میں نے ابھی تک کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری ہے۔
اس بارے میں فلمسازوں اور اپنے مداحوں کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے کام کو پسند
کرکے ناصرف مجھے حوصلہ دیا ہے بلکہ مجھے بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا موقع
بھی دیا ہے۔ ہالی وڈ فلموں میں کام کرنا میرے لے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے بعض
فلمون کے سکرپٹ پر فلمسازوں سے بات چیت جاری ہے لیکن کسی بھی فلم میں کام کرنے کی
حامی نہیں بھری ہے۔