ممبئی (اردو ٹائمذز) پرکشش اداکارہ کنگنا رانوت کی
حال ہی میں ریلیز ہونے ولای تامل فلم "دمادھوم" باکس آفس پر شاندار
بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے جس کی وجہ سے کنگنا ساؤتھ فلمسازوں کی توجہ کا مرکز
بن گئی ہیں۔ اداکارہ کو نئی فلم میں بولڈ کردار اداکرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی
پیشکش کی گئی ہے۔ ان کی تامل انڈسٹی میں بڑھتی ہوئی مانگ دیکھ کر ایک تامل فلمساز
نے انہیں اپنی نئی فلم"بلاو" میں بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے ایک کروڑ
کے معاوضے کی آفر کی ہے۔ ذرائع کے مطبا قکنگنا اے پروموٹر تامل پروڈکشن ہاؤس کی
فلم "بلاو" میں بولڈ کردار کےلیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہیں اس فلم میں
ان کا مختصر مگر اہم کردار ہے۔ فلمی حلقوں کے مطابق کنگنا کو فلم نگری میں آئے
عرصہ گزر چکا ہے لیکن کسی نے انہیں ابھی تک فلم میں کام کرنے کا اتنا معاوضہ نہیں
دیا ہے۔ اسی وجہ سے اس معاوضے کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کنگنا
کو تامل فلم "بلاو" کےلیے انتہائی بولڈ مناظر عکسبند کروانے ہیں جس کی
وجہ سے انہیں بھاری معاوضے کی آفر کی گئی ہے۔ فلم "گینگسٹر" سے اپنے
فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کنگنا نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی بے
باک کردار کئے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک تامل فلمساز کی آفر کا جواب نہیں دیا ہے
کیونکہ انہیں پہلے ہی بالی وڈ فلمساز مدھر بھنڈا کی فلم "فیشن" میں بولڈ
سین کرنے کی وجہ سے پہلے ہی فلم حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔