بالی
وڈ (اردو ٹائمز) روینہ ٹنڈن نے شادی کے بعد ہی بالی وڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا
تاکہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو بھرپور انجوائے کررہی ہیں۔ آج کل انہوں نے ٹی وی
شوز میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا ہے، ابھی حال ہی میں انہوں نے بچوں کے ایک شو
"چک دے بچے" میں جج کے فرائض سرانجام دیئے ہیں اور انکی پرفارمنس دیکھنے
کے بعد انہیں ایک اور ٹی وی شو "چک دے شہر دی کڑیاں گلی دے غنڈے" میں
کاسٹ کیا گیا ہے جس میں وہ اپنے جج کے فرائض انجام دیں گی۔ اس پروگرام میں انڈیا
کے بڑے شہروں سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں گاؤں اور قصبوں کے لڑکوں سے پرفارمنس کا
مقابلہ کریں گی۔ ان کے ساتھ میوزک ڈائریکٹر سلیم سلمان اور کوریوگرافر سندیپ
سوہرکار بھی ججر کے فرائض انجام دیں گے۔ مذکورہ شو 6 ستمبر سے آن ایئر ہو گا۔
روینہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ "مست مست گرل" جلد ہی ایک بار
سینماؤں کی زینت بنے گی اور انہیں کئی ڈائریکٹرز نے اپنی فلموں میں کام کرنے کی
پیش کش بھی کی ہے۔