وقت کی کمی کی وجہ سے کترینہ کا فلم میں کام کرنے سے انکار
وقت کی کمی کی وجہ سے کترینہ کا فلم میں کام کرنے سے انکار
ممبئی
(اردو ٹائمز) راتوں رات کامیابی کی سڑھیاں چڑھنے والی بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ
کترینہ کیف نے فلم میں کام کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیاہے کہ ان کے پاس وقت
نہیں ہے۔ کترینہ نے ٹائم نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا اور
کہا کہ بالاجی ٹیلی فلمز کی فلم "سی کمپنی" میں کرنے کرنے کےلیے ان کے
پاس وقت نہیں ہے۔ لگاتار 5 سپر ہٹ فلمیں دینے والی کترینہ کیف آج کل ہر پروڈیوسر
کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے ہر پروڈیوسر انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے
لیکن کترینہ نے بہت سے پروڈیوسر کو یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ ان کے پاس اتنا
وقت نہیں ہے۔ کترینہ کا یہ جواب سننے کے بعد تو بہت سے پروڈیوسرز نے انہیں اپنی
فلم میں مہمان اداکار کام کرنے کی بھی
آفرز کی ہیں۔ دوسری جانب کترینہ نے فلم "بلیو" جس کا بجٹ 100 کروڑ ہے
اس میں ایک آئٹم سانگ کے لیے حامی بھر لی ہے۔ فلم "بلیو" کی کاسٹ میں
اکشے کمار، سنجے دت اور لارادتہ شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اس فلم میں کام
کنرے کےلیے کترینہ نے ایک بڑی رقم "ڈیڑھ کروڑ" روپے معاوضہ لیا ہے۔