امریکہ میں بے فکری سے گھومتی اور شاپنگ کرتی ودیا بالن
امریکہ میں بے فکری سے گھومتی اور شاپنگ کرتی ودیا بالن
نیویارک(اردو
ٹائمز) بالی وڈ کی حسین دوشیزہ ودیا بالن آج کل امریکہ میں چھٹیاں گزارنے گئی ہوئی
ہیں جہاں وہ انتہائی بے فکری کے عالم میں اپنی تعطیلات گزار رہی ہیں، انہیں
ہندوستان میں آزادی سے گھومنا پھرنا اور شاپنگ کرنا نصیب نہیں ہوتا، لیکن امریکہ
میں وہ انتہائی آزادی سے گھومتی پھرتی ہیں اور خریداری کرتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے
کہ امریکا میں کوئی انہیں جانتا نہیں ہے، جبکہ ہندوستان میں ان کے بے شمار پرستار
ہیں۔ ان دنوں امریکہ میں آزادی سے گھومتے ہوئے ودیا کو یہ گمنامی ایک نعمت سی
معلوم ہوتی ہے۔ نائٹ کلبوں اور دیگر تفریحی مقامات پر اپنی مرضی سے آنے جانے میں
کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کر رہی ہیں۔ باندھے ہوئے بالوں اور میک اپ کے بغیر ایک سادہ
سی دوشیزہ کے روپ میں وہ خود پلکا پھلکا محسوس کر رہی ہیں۔ امریکہ میں تعطیلات
گزارنے کے موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے ودیا نے کہا کہ سخت مصروفیت کے بعد
بعد انہوں نے بریک لینے کا فیصلہ کیا تاکہ خود کو پھر سے فریش کر سکین اور اپنے
اعصاب کو نارمل کرسکیں جو دن رات کام کر کے تھک گئے تھے لہذا میں نے فیصلہ کیا کہ
چھٹیاں لے کر ایسی جگہ گزاروں جہاں کوئی مجھے جانتا نہ ہو کوئی پہچانتا نہ ہو۔