اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 16 Sep 2008 02:32:00

کرینہ کپور اپنی سالگرہ پر عامر خان کی منتظر

کرینہ کپور اپنی سالگرہ پر عامر خان کی منتظر

نئی دہلی (اردو ٹائمز)بالی وڈ کی گلیمر اداکارہ کرینہ کپور اپنی سالگرہ کے دن عامر خان کی منتظر نظر آتی ہیں۔ وہ 21 ستمبر کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہی ہیں جو ان کی سالگرہ کا دن ہے اور اسی دن ان کی دلی خواہش بھی پوری ہونے والی ہے ان کی دلی خواہش سپر سٹار خان عامر خان کے ساتھ کام کرنا ہے جو ان کے پسندیدہ اداکاروں میں سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ان کی سالگرہ کا دن یوں اہم ہے کہ اس دن راجکمار ہریانی کی فلم "تھری ایڈیٹ" کی لداخ میں شوٹنگ ہوگی جس کا خوشگوار ترین لمحہ تب ہو گا جب ان کے پسندیدہ اداکار عامر خان ان کے ساتھ ہوں گے تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ اس اہم موقع پر وہ اپنے دلدار اور خوابوں کے راجکمار سیف علی خان کو کتنا وقت دیں گی کیونکہ اپنی نچی زندگی کے بارے میں وہ ایک لفظ بھی کہنےسے کتراتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "ذاتی زندگی" ذاتی زندگی ہوتی ہے اس کے بارے میں کسی کو کچھ بھی بتانا ضروری نہیں سمجھتیں۔ میڈیا کو اپنے اردگرد دیکھ کر چڑجانے والی بات پر کرینہ نے کہا کہ اس میں چڑ جانے والی کوئی بات نہیں ہے میڈیا صرف اپنا پیشہ ورانہ فرض ادا کرتا ہے لیکن کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے۔ اپنی تازہ ترین فلم "تاشان" کی ناکامی کے بعد انہیں اپنی آنے والی نئی فلم "روڈ سائڈ رومیو" سے کافی امیدیں ہیں جس میں سیف علی خان ہی ان کے مدمقابل کام کر رہے ہیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier