ممبئی
(اردو ٹائمز) بالی وڈ میں ایک وقت ایسا
تھا جب اکشے کمارکو دل پھینک اداکار تصور کیا جاتا تھا کیونکہ تقریبا ہر ساتھی
اداکارہ کے ساتھ ان کا افیئر چلتا تھا تاہم ٹوینکل کھنا سے شادی کے بعد انہوں نے
اپنا دل سنبھال کر رکھ لیا اور اپنی پرانی حرکتیں چھوڑ دیں لیکن کہتےہیں نا کہ
"چور چوری سے جائے ہیرا پھیرا سے نہیں" کچھ ایسا ہی معاملہ اکشے کے بارے
میں بھی ہے جن کے بارے میں بالی وڈ میں یہ خبریں گرم ہیں کہ ان کا اور کترینہ کیف
کا خفیہ طور پر افیئر چل رہا ہے جو کافی حد تک بڑھ چکا ہے۔ دونوں ہی میڈیا میں اس
بات کا اعتراف کرتے کتراتے ہیں لیکن اکشے کمار نہ صرف کترینہ کی سفارشات کرتے
دیکھے گئے ہیں بلکہ اکشے کما رکے کہنے پر کترینہ نے اپنے بوائے فرینڈ اور محسن
سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے جس کی وجہ کترینہ نے سلمان اور
شاہ رخ کی لڑائی بیان کی ہے۔ کترینہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان سے
پیچھا چھڑانے کے لیے کترینہ صرف کسی بہانے کی منتظرتھیں جو انہیں اپنی سالگرہ کی
تقریب میں میسر ہوا اور انہوں نے سلمان سے سارے تعلقات ختم کر دیے۔ دوسری طرف اکشے
کمار بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں کترینہ سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے
ہیں کہ کترینہ کی سادگی انہیں اتنی پسند آئی ہے کہ ہر سادہ لڑکی انہیں پسند آنے
لگی ہے۔