اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 06 Sep 2008 03:06:00

لوگوں نے ہماری پرسنل زندگی کوتماشا بنا دیا ہے، دپیکا

لوگوں نے ہماری پرسنل زندگی کوتماشا بنا دیا ہے، دپیکا

ممبئی (اردو ٹائمز) بالی وڈ کے ٹاپ ڈائریکٹر کی پہلی پسند دپیکا اور رنبیر کی کامیاب جوڑی کو اپنی فلمون کے لیے سائن کرنا ہے۔ لیکن آج کل یہ جوڑی خاصی پریشان سی رہنے لگی ہے اور حیرت کی بات ہے کہ اتنے ڈائریکٹر انہیں ایک ساتھ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ دونوں ایک ساتھ کام کرنے سے جھجھک رہے ہیں اور ان فلموں میں کام کرنے سے کترارہے ہیں کیونکہ وہ اس تجربے کو سامنے رکھے ہوئے ہیں کہ شاہد اور کرینہ کپو رکی بے انتہا کامیابی کے بعد جب ان کے تعلقات ختم ہوئے تو کرینہ کا سیف علی خان کے ساتھ فلم "ٹشن" میں کیا حشر ہوا۔ فلمی دنیا کا ہر ڈائریکٹر چاہتا ہے کہ اس جوڑی کی شہرت سے فائدہ اٹھائے اورانہیں لوگوں کے سامنے ایک ساتھ پیش کرے۔ تاہم دپیکا نے اس بارے میں کہا ہے کہ ہمارے تعلقات کی نوعیت ایسی نہیں ہے کہ اسے چھپا کر رکھا جائے لیکن چونکہ ہماری پرسنل زندگی کو لوگوں نے تماشا بنا دیا ہے لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی مقامات پر کم سے کم ملاقاتیں کریں اور ہم مضمون میں یاک ساتھ آنے کے خواہش مند نہیں ہیں کہ ہم اپنے تعلقات کو ثابت کرنے کے لیے فلمون کا سہارا لیں لیکن اس کے برعکس سدھارتھ آنند کی فلم "بچنا اے حسینو" کی کامیابی کے بعد تمام فلم ساز انہیں اپنی فلموں میں لینا چاہتے ہیں۔


1 / 5 (1 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier