اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 26 Aug 2008 07:50:00

کرینہ کپور اور سیف کے جلوے شارجہ مین

کرینہ کپور اور سیف کے جلوے شارجہ مین

بالی وڈ (اردو ٹائمز) بالی وڈ کی سپر رومینٹک جوڑی سیف اور کرینہ کپور اب اپنے جلوے شارجہ میں دکھائیں گے۔ سیف اور کرینہ کپور بلاشبہ بالی وڈ کی سب سے ہٹ جوڑی ہے اور ان کی مقبولیت سے کسی کو انکار نہیں تاہم مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی یہ آف سکرین جوڑی فلم "ٹشن" میں جلوہ گر ہوئے تو مداحوں نے ان دونوں کو بری طرح مسترد کر دیا جبکہ انفرادی طور پر دونوں کی فلمیں کافی اچھا بزنس دے رہی ہیں مگر دونوں ابھی تک مایوس نہیں ہوئے۔ کرینہ اس وقت بالی وڈ کی سب سے مہنگی اور مصروف ترین اداکارہ ہیں اپنی بہت ساری ہٹ فلمیں دینے کے بعد وہ نمبر ون ہیروئن میں شمار ہوتی ہیں۔ حال ہی میں کرن جوہر نے دونوں کو ایک بار پھر سے ایک ساتھ اپنی نئی فلم میں کاسٹ کیا ہے تو دونوں نے ایک مختلف شوز میں پرفارم کر کے اپنا جادو جگانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس مقصد کے لیے دونوں شارجہ میں ہونے والے ایک شو میں شرکت کرنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں۔ شارجہ سٹیڈیم میں ہونے والے اس شو میں اداکارہ منیشا لمبھا بھی اپنے جلوے دکھا کر لوگوں کو بھرپور انٹرٹیمنینٹ دیں گی۔ واضح رہے کہ دبئی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکار اور سب سے پسندیدہ جوڑی ہے۔


5 / 5 (2 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier