بالی وڈ (اردو ٹائمز) بالی وڈ کی
مشہور پریمی جوڑی سلمان خان اور خوبصورت کترینہ کیف میں علحیدگی کی خبریں گشت کر
رہی ہیں۔ جس کی اصل وجہ تو شاید کوئی نہیں جانتا لیکن کترینہ کا اس بارے میں کہنا
ہے کہ وہ دراصل سلمان کی عادتوں سے سخت نالاں ہیں جب سلمان زیادہ شراب پی لیتے ہیں
تو ان کو ہوش نہیں رہتا وہ بے اختیار ہو جاتے ہیں اور بے اختیاری میں بھی ایشوریہ
کو یاد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سلمان کے اکھڑ پن سے سخت پریشان ہو چکی ہیں یہاں
تک کہ انہوں نے سلمان خان سے بات چیت کرنا بھی بند کر دی ہے۔ آئندہ وہ سلمان کے
ساتھ کسی فلم مین کام نہیں کرنا چاہتیں۔ ان کی "یوراج" فلم سلمان خان کے
ساتھ آخری فلم ہو گی۔ "یوراج" فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینا نے سلمان کوئی
بات نہیں کی۔ شاٹ کے بعد وہ دونوں اپنی اپنی وینٹی وین میں چلے جاتے تھے۔