اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 25 Aug 2008 07:30:00

رنبیر کپور کا حسیناؤں کو انتباہ "بچنا اے حسینو"

رنبیر کپور کا حسیناؤں کو انتباہ "بچنا اے حسینو"

ممبئی(اردو ٹائمز) رومانی کہانیوں تو ہر دور میں پسند کی جاتی ہیں لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب عشقیہ کہانیوں پر مبنی فلموں کو خوب داد ملتی تھی۔ رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور کو انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کے ساتھ فلم "سانوریا" سے متعارف کروایا گیا، لیکن حیرت انگیز طور پرفلم بری طرح ناکام ہوگئی۔ رومانی فلموں کے کم از کم گانے تو ہٹ ہو جاتے ہیں لیکن سانوریا کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ ابتدائی فلم ناکام ہو جائے تو نئے اداکاروں پر کافی اثر پڑتا ہے، تعلقات کی بنیاد پر فلمیں تو مل جاتی ہیں لیکن اپنی پہچان بنانا مشکل ہوجاتا ہے۔ کچھ اسی طرح کی صورتحال سے رنبیر کپور بھی گزر رہے ہیں۔ طرفہ تماشا یہ ہے کہ کیرئیر کے ابتدائی دور میں دپیکا فلم "ام شانتی ام"کی ہیروئن سے عشق کر لئے اور اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں نے شادی کرنے کی غرض سے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اپنی پہلی فلم کی ہیروئن سونم سے پیار کی افواہیں گشت کرتی رہی ں پھر ا سکی نفی کی گئی۔ دوسری فلم "بچنا اے حسینو" کی ہیروئن دپیکا سے زوردار رومانس ہو رہا ہے۔ دپیکا اپنی خوبصورتی کی بنیاد پر بالی وڈ کا سفر دور تک طے کر سکتی ہیں لیکن شادی کا منصوبہ بنا کر وہ اپنے مستقبل کو داؤ پر لگا رہی ہیں۔ فلم "بچنا اے حسینو" کے ذریعے رنبیر کپور اپنے پرستاروں بالخصوص حسیناؤں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں "بچنا اے حسینوں! لو میں آگیا"۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier