اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 22 Aug 2008 05:43:00

بنگالی حسینہ کا جادو پھر سے چل گیا

بنگالی حسینہ کا جادو پھر سے چل گیا

بالی وڈ (اردو ٹائمز) اگر بالی وڈ میں بپاشا باسو کو بنگالی ساحرہ اور کالی بلی کہا جاتا ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کیونکہ جس پر بھی ان کے حسن کا جادو چلا وہ انکا دیوانہ ہوئے بنا نہ رہ سکا۔ ایسا ہی کچھ آج کل رنبیر کپور کے ساتھ بھی ہو رہا ہے جنہوں نے بپاشا کے ساتھ فلم میں کام کیا اوران کے دیوانے بن گئے وہ دن رات بپاشا کے حسن کے قصیدے پڑھتے رہتے ہیں۔ فلم "بچنا اے حسینو" کے بعد رنبیر کپور بپاشا کے ساتھ رہنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں حالانکہ اس فلم میں ان کی گرل فرینڈ دپیکا پدکون اور منیشا لمبھا بھی ان کے ہمراہ تھیں مگر رنبیر کپور پر بپاشا کے بنگالی حسن کا ایسا جادو چڑھا ہوا ہے کہ انہیں بپاشا کے علاوہ کوئی اور نظر ہی نہیں آرہا۔جب بھی فلم کے حوالے سے ان سے بات کی جاتی ہے کہ فلم "بچنا اے حسینو" میں وہ کس ہیروئن کے حسن سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تو رنبیر کا ایک ہی جواب ہوتا ہے بپاشا باسو۔ دوسری طرف بپاشا باسو بھی رنبیر کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ بنگالی ساحرہ کی نئے ابھرتے ہوئے اداکار رنبیر میں بڑھتی ہوئی دلچسپی نے کم از کم دپیکا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔


5 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier