ممبئی
(اردو ٹائمز) اداکار سیف علی خان کے والدین کرینہ کو اپنی بہو بنانے کے لیے تیار
ہوگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کے والدین منصور پٹودی اور
شرمیلا سیف اور کرینہ کو جلد رشتہ ازواج میں باندھ دینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے
انہوں نے کرینہ کو اپنے آبائی گاؤں ہریانہ میں دعوت دی ہے۔ سیف کے والدین نے پہلی
بار اپنے بیٹے کی کسی گرل فرینڈ کو اپنے آبائی گھر آنے کو کہا ہے اس سے پہلے سیف
کی جتنی بھی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں ان مین سے کسی میں بھی سیف کے والدین نے کوئی
دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ سیف کے والدین کرینہ کو جلد از جلد اپنی فیملی کا ممبر بنانا
چاہتے ہیں جس کے لیے وہ کرینہ سے تفصیلی بات کرنا چاہتے ہیں۔ سیف نے اس بات کی
تصدیق کی ہے کہ یہ سچ ہے کہ میرے والدین کرینہ سے ملنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوںنے
کرینہ کو ہمارے آبائی گاؤں ہریانہ بلایا تھا۔ سیف نے کہا کہ کرینہ میرے دل کے
قریب ہونے کے ساتھ ساتھ میری فیملی کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔ میرے والدین جلد سے جلد
کرینہ کو اپنی بہو بنانا چاہتی ہے اور میں اور کرینہ بھی جلد از جلد ایک ہونا
چاہتے ہیں لیکن اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ہم کوئی تاریخ فائنل نہیں کر پا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرینہ کی فیملی کو بھی اس رشتے پر کوئی اعتراض نہیں ہے وہ بھی
اس خوشی میں خوش ہیں کرینہ کی بہن کرشمہ اور ان کے شوہر سنجے سے میرے بہت قریبی
اور اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کرینہ سے بے حد محبت کرتا ہوں وہ میری
زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور میں صرف کرینہ کے کہنے پر ہی اپنی زندگی سے
سگریٹ اور شراب جیسی چیزوں سے پرہیز کر رہا ہوں۔