اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 20 Aug 2008 05:37:00

بپاشا کا ہالی وڈ انڈسٹری سے شکوہ

بپاشا کا ہالی وڈ انڈسٹری سے شکوہ

ممبئی (اردو ٹائمز) بالی وڈ کی بنگالی ہیروئن بپاشا باسو نے اپنی اداکارانہ اور فنکارانہ صلاحیتوں سے جلد ہی خود کو بالی وڈ کی صفت اول کی اداکاروں میں شامل کر لیا ہے۔ لیکن دوسروں کے برعکس انہیں اپنے کیرئیر کو مزید آگے بڑھانے اور اونچائیون تک لے جانے کےلیے ہالی وڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بار ہالی وڈ سے فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ وہاں ہالی وڈ میں صرف ایشوریہ کو ہی جانا جاتے ہے یعنی وہاں کے لوگ صرف بالی وڈ کی ایشوریہ کو ہی بطور ادکارہ جانتے ہیں باقی فنکاروں کے لیے تو ہالی وڈ میں کام کرنے کے لیے نئے سرے سےمحنت شروع کرنے کا عمل ہوتا ہے تو انہوں نے فلم کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایشوریہ ہی واحد انڈین اداکارہ ہیں جنہیں بنا کسی سکرین ٹیسٹ یا فیڈیشن کے فلم میں کاسٹ کیا جاتاہے جبکہ یہاں بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی چلے جائیں تو انہیں عام فنکاروں کی طرح ٹرائلز دینے ہوں گے۔ اور میں وہاں جا کر اس قسم کی کوئی بھی ذلالت برداشت نہیں کر سکتی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier