اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 19 Aug 2008 05:48:00

سیف علی خان کو کرینہ کا ٹیٹو بازو پر بنوانے کا مشورہ

سیف علی خان کو کرینہ کا ٹیٹو بازو پر بنوانے کا مشورہ

ممبئی (اردو ٹائمز) بالی وڈ کے سپر اسٹار سلوسٹرسٹیلون نے بالی وڈ کے سپر سٹار سیف علی خان کو اپنی محبوبہ کرینہ کے چہرے کا ٹیٹو اپنے بازو پر بنوانے کا مشورہ دیا ہے۔ سپر سٹار سلوسٹرسٹیلون جو اپنے منفرد ایکشن کرداروں کی وجہ سے ہالی وڈ میں مشہور شخصیت کے حامل ہیں ان دنوں بھارتی فلم "کمبخت عشق" کی تیاریوں میں مصروف ہیں انہوں نے اپنی بیوی جینیفر فلاوین سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا چہرہ اپنے کاندھے پر کھدوایا ہوا ہے۔ سلوسٹر نے اب بالی وڈ کے سیف خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی محبوبہ کرینہ کے چہرے کا ٹیٹو اپنے ہاتھ پر کدھوالیں۔ فلم "کمبخت عشق" میں سلو سٹر کے ساتھ نمایاں اداکاروں میں کرینہ کپور اور اکشے کمار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق "کمبخت عشق" کی شوٹنگ کے دوران سیف اپنی گرل فرینڈ کرینہ کپور سے اکثر ملنے آتے ہیں تاہم کچھ روز قبل جب سیف اپنی دوست سے ملنے آئے تو سلوسٹر نے انہیں دیکھ کر مشورہ دیا کہ وہ کرینہ کے ساتھ اپنی محبت کو مزید اجاگر کرنے کےلیے ان کا چہرے کا ٹیٹو اپنے بازو پر بنوالیں۔ یہ مشورہ ملتے ہی سیف تو بہت زیادہ خوش ہوئے تاہم اس مشورہ پر کرینہ نے آمادگی کا اظہار نہیں کیا اور سیف کو فوراََ انکار کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سیف نے کرینہ کا نام اپنے کندھے پر کھدوایا ہے جس کی وجہ سے ان دونوں کا رشتہ منظر عام پر آیا تھا اور بالی وڈ میں ان دونوں کے تعلقات کے چرچے ہونے لگے تھے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier