بالی
وڈ (اردو ٹائمز) پرینکا چوپڑا کی
ریلیز ہونے والی فلموں میں سے اس ماہ دو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جس میں ایک سلمان
کے ساتھ "گاڈ تسی گریٹ ہو" اور دوسری بوبی دیول کے ساتھ "چمکو"
ہے مگر ان دونوں فلموں می پرینکا بالکل الگ اور منفرد انداز میں جلوہ گر ہو رہی
ہیں۔ گاڈ تسی گریٹ ہو میں پرینکا جینز شرٹ اور ناک میں نتھلی کے ساتھ اداکاری کر
رہی ہیں تو چمکو میں انہیں ساڑھی پہنے ایک مشرقی لڑکی کا کردار نبھایا ہے ۔ اس ماہ
ریلیزہونے والی پرینکا کی دونوں فلموں کے بارے میں پرینکا کاکہنا ہے کہ انہیں
بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں گی تاہم انہوں نے دونون
فلموں میں بھرپور محنت کی ہے اور اپنی دونوں کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کرنے کی
کوشش کی ہے۔ خاص طور پر چمکو میں وہ سکول ٹیچر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ہے تو
مختصر سا لیکن دیولز خاندان کی فلم ہونے کی وجہ سے انہیں یہ چھوٹا اور مختصر کردار
کرنے میں کوئی بھی جھجھک اور شرم محسوس نہیں ہوئی کیونکہ سنی دیول نے ان کے کیرئیر
کے آغاز میں انہیں کافی سپورٹ کیا تھا اور ان کی ہر طرح سے مدد کی تھی اس لیے وہ
دیولز کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں پھر چاہے وہ فلم میں مختصر سا کردار ہی کیوں
نہ ہو۔