اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 24 Jul 2008 07:05:00

سونم کپور فیشن میگزین کے سرورق پر

سونم کپور فیشن میگزین کے سرورق پر

ممبئی (اردو ٹائمز) بالی وڈ فلم انڈسٹری کے بڑے اداکار انیل کی بیٹی اور فلم "سانوریا" سے شہرت حاصل کرنے والی سونم کپور نے بالی وڈ کے بڑے بڑے فلمسازوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ سونم راکیشن اوم پرکاش مہرہ کی نئی فلم "دلی ۔ 6" میں ابھشیک بچن کے ساتھ پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔ سونم صرف فلمی دنیا تک ہی محدود نہیں رہیں بلکہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد وہ انٹرنیشنل فیشن میگزین کے سرورق کی زینت بننے میں کامیاب ہو چکی ہیں جس کے ایڈیشن نیویارک، لندن، پیرس اور میلان سے بیک وقت شائع کیے جاتے ہیں۔ نومبر 2007 میں وہ پہلی بار انٹرنیشنل میگریشن کے سرورق کی زینت بنی تھیں جس کے متعلق انہوں نے انتہائی پرجوش اور ولولانہ انداز میں کہا تھا کہ وہ پہلی اداکارہ تھیں جو اس انٹرنیشنل سطح کے اعلی میگزین کے سرورق پر جلوہ گر ہوئیں۔


4 / 5 (2 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier