اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 24 Jul 2008 01:29:00

15 سال بعد مادھوری ایشوریہ کے ساتھ اسٹیج پر

15 سال بعد مادھوری ایشوریہ کے ساتھ اسٹیج پر

ڈینور( اردوٹائمز) بالی وڈ کی خوبصورت مسکان دیوی مادھوری پورے 15 سال کے بعد امیتابھ بچن کے عالمی دورے ناقابل فراموش مین امریکہ اور کینیڈا میں ہونے والے شوز میں ایک نئے جوش و خروش اور ولولے سے ایشوریہ بچن کے ساتھ اسٹیج پر پرفارمنس کریں گی۔ مادھوری نے اسی قسم کے دورے 1994 میں بالی وڈ میں نئے آئے ہوئے سیف علی خان اور سنجے کپور کے ساتھ شوزکے لیے کیے تھے۔ اس سلسلے میں مادھوری کا کہنا ہے کہ وہ ماضی سے اپنا رشتہ برقرار رکھنا چاہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ان شوز میں پرفارمنس کےلیے تیار ہوئی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن جیسے سینئر اداکار کے ساتھ کام کرکے انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے جبکہ ایشوریہ رائے بچن جیسی اداکاریہ بھی ان شوز میں ان کے ساتھ ہوں گی۔ مادھوری کے شوہر ڈاکٹر سری رام کواس وقت سخت حیرت ہوئی جب ان کی بیوی نے ان شوز میں پرفارمنس کےلیے ہاں کہا ۔وہ اس بات سے حیران تھے  کہ ان کی بیوی اپنی اتنی مصروفیت میں سے سخت ریہرسل کے لیے وقت کسیے نکال سکیں گی۔  اس دورے کا بندوبست کرنے والے سائی لک داور کے دو ڈانسر سورا اور نظام جب کینیڈا سے ڈیونور امریکہ مادھوری کے گھر پہنچے اور دورے کے سلسلے مین ڈانس آئٹم پر تبادلہ خیال تو انہیں بھی حیرت ہوئی کہ ان کی "شاگرد" آج بھی 15 سال پہلے والی توانائی میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں اور انہیں فن پر مکمل عبور حاصل ہے۔ مادھوری شوز کے لیے روزانہ 6 گھنٹے ریاض کرتی ہیں اور ان کے بیٹے آرن اور آرائین ان کے ساتھ ساتھ اس ریاض مین شریک ہوتے ہیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier