ممبئی
(اردو ٹائمز) لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور آئٹم گرل ملکہ شروات عامرخان کے ساتھ کام
کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ اور عامر کوئی فلم اکٹھے کریں
جس میں عامر کی ہیروئن ملکہ شروات ہوں۔ ملکہ کے دل میں اداکاروں کے لیے جو جذبات ہوتے
ہیں وہ انہیں چھپا کر نہیں رکھتیں اور چاہتی ہیں کہ وہ بھی اس عظیم فنکار کے ساتھ
فلم میں جلوہ گر ہوں۔ ملکہ شروات اب تک راہول بوس، عمران ہاشمی اور رنویر شورے
جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ اپنی فنی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہیں۔ عامر خان کے
بارے میں ملکہ شراوت کہتی ہیں کہ عامر کی اداکاری اور ہدایت کاری بے داغ یوتی ہے
وہ ایک باکمال فنکار ہیں جن کی اداکاری میں بھی حقیقت کا روپ بھر ا ہوتا ہے اور وہ
اس دن کے انتظار میں رہیں گی جب کوئی اچھےاسکرپٹ والی فلم ملے اور وہ عامر کے ساتھ
کام کریں۔