ممبئی (اردو ٹائمز) کترینہ کیف کی
سالگرہ کی تقریب میں تقریبا سبھی بالی وڈ کے بڑے فنکار موجود تھے جہاں سلمان اور
شاہ رخ کا جھگڑا ہو گیا اور جھگڑے کی وجہ ایشوریہ بتائی جاتی ہے۔ سلمان نے شاہ رخ
کو طنز کیا کہ اسٹار ہونے کے باوجود وہ اپنے ٹی وی شو "کیا آپ پانچویں پاس
سے تیز ہیں" کو ہٹ نہیں کراسکا جب میرا شو "دس کا دم" ان کے شو سے
زیادہ مقبول ہے۔ پہلے تو شاہ رخ نے سلمان کے جملوں پرکوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا تاہم
جب سلمان کے جملوں سے شاہ رخ تنگ آگئے تو انہوں نے سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ
ایشوریہ کا ذکر چھیڑا جس سے دونون کے درمیان سخت تلخ کلامی پیدا ہوگئی۔ موقع پر
موجود فنکاروں نے ان دونوں میں صلح کروانے کی ہزاراں کوششیں کیں لیکن دونوں ہی
سمجھوتہ کرنے پر تیار نہ تھے۔ دونوں میں مصالحت کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور
دونوں سپر اسٹار خان کی وجہ سے بالی وڈ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔ اکشے کھنہ ،کترینہ کیف، زید خان ، فردین خان اور
رنبیر کپور نے سلمان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ یش چوپڑا، جاوید اختر، کرن
جوہر، فرحان اختر، کنال کوہلی اور ساجد خان نے شاہ رخ خان سے واقعہ کے بارے میں
معلومات حاصل کیں اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ یہ بات کسی کے تصور میں بھی
نہ تھی کہ کترینہ کیف کی ستاروں سے جھلملاتی سالگرہ کی تقریب دو سپر اسٹارز کے
درمیان میدان جنگ بن جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بات چونکہ سلمان نے شروع کی تھی اس
لیے اس قصے میں شاہ رخ کا پلڑا بھاری ہے اور بالی وڈ کے زیادہ تر فنکاروں کی حمایت
شاہ رخ کے ساتھ ہے۔