ٹورنٹو (اردو ٹائمز) بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن
اور انڈین فلم انڈسٹریز کے اداکاروں کے ساتھ ورلڈ ٹور سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اپنے
ورلڈ ٹور کے پہلے نائٹ شو میں انہوں نے ہزاروں لوگوں کے ساتھ اپنی فیملی کے ساتھ
زبردست پرفارمنس کی اور دل کھول کر لوگوں کی داد حاصل کی۔ اس نائٹ شو میں امیتابھ
، ابھیشک اور ایشوریا کے علاوہ بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار اور پریٹی زنٹا نے
بھی پرفارمنس کی۔ امیتابھ بچن نے اپنی فلم "ڈان" کا گانا "کھئی کے
پان بنارس والا" گایا جس پر بھی امیتابھ کے ساتھ ان کے بیٹے نے ڈانس میں حصہ
لیا۔ ابھیشک نے اپنی دوفلموں "دس" اور بنٹی اور ببلی" کے ٹائٹل
گانے پر پرفارم کیا جبکہ ایشوریہ نے بھی کریزی کیا رے، کجرارے، ببلی اور بنٹی ،
کبھی خوشی کبھی غم اور رنگ برسے" پر زبردست پرفارمنس دی۔ شو کے اختتام پر
امیتابھ نے اپنی فیملی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ان کی زندگی کے سب
سے حسین پل ہیں کیونکہ میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ ہوں۔ اس ورلڈ ٹور کی
خواہش میری بہت پرانی تھی لیکن کبھی اتنا وقت ہی نہیں ملا کہ اس خواہش کو پورا کر
سکوں۔ لیکن مجھے خوشی ہے کہ میری یہ خواہش
بھی پوری ہو گئی۔