ممبئی (اردو ٹائمز) کرینہ کپور کے بعد بالی وڈ میں
زیرو سائز بننے کا فیشن ہو گیا ہے کیونکہ کوئنا مترا بھی خود کو زیرو سائز بنانے
کی کوششوں میں دن رات ایک کر رہی ہیں ۔ جہاں بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکاراؤں کو زیرو
سائز کرنے کا جنون مبتلا ہوا ہے وہیں بنگال کی اس حسینہ نے بھی بالی وڈ کا فیشن اپنا لیا ہے۔ لیکن کوئنا کا
خود اس بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے کسی فیشن کے تحت یہ سب شروع نہیں کیا بلکہ وہ
یہ سب فلم "کرنا" کی ڈیمانڈ کے مطابق کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ
خود کو اس طرح ایکشن کر رہی ہیں جو کسی مرد کے لیے بھی کرنا آسان نہ ہوگا اور اس
کےلیے انہیں اپنی باڈی کو اس کے مطابق ڈھالنا نہایت ضروری ہے۔ یہ فلم مکمل طور پر
ہانک کانگ اور چین میں عکسبند کی جا رہی ہے۔ کوئنا جنہوں نے گزشتہ سال ناکام فلم
"کیش" میں زبردست ایکٹنگ کی تھی، غیر معمولی پرفیوم ، برانڈڈ جوتوں ،
بیگ، بیلٹس اور دیگر فیشن کی اشیا کی زبردست شوقین ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف
خواتین سے منسوب پرفیومز کو پسند نہیں کرتی ہیں۔