اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 19 Jul 2008 06:26:00

ثانیہ اور میں صرف دوست ہیں: شاہد کپور

بالی وڈ انڈسٹری کے مطابق معروف اداکار شاہد کپور اور ثانیہ مرزا کے درمیان گہرے تعلقات ہیں

نئی دہلی (اردو ٹائمز) بالی وڈ میں ٹینس سٹار ثانیہ اور شاہد کپورکے تعلقات کی باتیں زبان زد عام ہیں۔ بالی وڈ انڈسٹری کے مطابق معروف اداکار شاہد کپور اور ثانیہ مرزا کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق شاہد سے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا کے بارے میں سوال کیا گیا تو شاہد کپور نے اس بات کو ٹال مٹول کرتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے ثانیہ کے ساتھ ایسے کوئی تعلقات نہیں ہیں جن کو چھپانے کی ضرورت ہے میں اور ثانیہ صرف اچھے دوست ہیں جبکہ بھارتی ذرائع کے مطابق شاہد اور ثانیہ کو ایک ساتھ کو وشال  بھردواج کی فلم کمینے کے سیٹ پر اکٹھے وقت گزارتے ہوئے بہت سی نظروں نے دیکھا ہے۔ اس بارے مین شاہد کپور نے کہا کہ وہ کسی کو بھی اپنی نچی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا حق نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمیشہ ان اداکاروں کو نشانہ بناتی ہے جو کسی کے ساتھ منسلک نہی ہوتے اگر ہم کسی سے ہنس کر بات کر لیں تو میڈیا اس بات کو غلط انداز میں بیان کرتی ہے۔ اسی بات کا ذکر جب ثانیہ مرزا سے کیا گیا تو انہوں نے اور ان کی فیملی نے مکمل خاموشی اختیار کی۔ شاہد کپور کی زندگی سے کرینہ کپور کے جانے کے بعد مختلف اداکاراؤں کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier