اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 19 Jul 2008 06:20:00

شاہد کپور ودیا بالن کے تعلق کے چرچے

شاہد کپور نے اپنے کرینہ کپور سے تعلق میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد جمود توڑا ہے او رکہا ہے کہ وہ اب میرے لیے ایک عام سی اداکارہ ہیں اور میرا ان سے ذاتی کوئی تعلق نہیں رہا

ممبئی (اردو ٹائمز) بالی وڈ چاکلیٹ سٹار شاہد کپور نے اپنے کرینہ کپور سے تعلق میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد جمود توڑا ہے او رکہا ہے کہ وہ اب میرے لیے ایک عام سی اداکارہ ہیں اور میرا ان سے ذاتی کوئی تعلق نہیں رہا۔ میڈیا کوتقریبا 6 ماہ تک نظر انداز کرنے والے شاہد کپور کا کہنا ہے کہ میرے سامنے اب روشن مستقبل ہے اور میں مزید ماضی میں کھویا رہنا نہیں چاہتا۔۔ کرینہ کپور سے قطع تعلق ہونے کے بعد ان کے ثانیہ مرزا ، امرتا راؤ سے تعلقات رہےہیں اور اب بالی وڈ کی خوبصورت مسکان ودیا بالن سے ان کے تعلقات کے چرچے عروج پر ہیں۔ شاہد آج کل فلم "قسمت کنکشن" کی پبلیسٹی مہم میں شریک ہیں اور ان کو اس فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اداکار نے اپنی نئی فلم کے بارے میں کہا ہے کہ اس میں میرا کردار بہت جاندار ہے جسے لوگ مدتوں تک یاد رکھیں گے۔ ودیا بالن کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے ساتھ "قسمت کنکشن" کے دوران دوستانہ تعلقات قائم ہو گئے تھے۔ دویا کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا وہ بہت بڑی اداکارہ ہیں ۔ امید ہے لوگ ہماری کیمسٹری کو سکرین پر پسند کریں گے۔ کرینہ سے رابطوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان سے تمام رابطے ٹوٹ چکے ہیں اور ان سے بات کرنا بھی اب مجھے گوارہ نہیں ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications