اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 19 Jul 2008 04:55:00

پرینکا کی تمام تر امیدیں "فیشن" سے وابستہ

فلم "فیشن" کی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے "لو اسٹوری 2050" کی ناکامی کے بعد اپنی تمام تر امیدیں فلم "فیشن" سے وابستہ کر لیں ہیں۔

نئی دہلی (اردو ٹائمز) بالی وڈ میں فیشن کی دنیا پر عکسبند کی جانے والی فلم "فیشن" ریلیز کی جارہی ہے جس کے ہدایتکار مدھر بنڈھارکر ہیں ۔ اس فلم کی اسٹار کاسٹ میں پرینکا چوپڑا کے علاوہ ارباز خان ، منیش ملہوترا، نیل نتین مکیش اور مگدھہ گوڈ شامل ہیں۔ فلم میں پروڈیوسر کے فرائض رونی اسکریو والہ سرانجام دے رہے ہیں۔ مدھور بنڈھارکر بالی وڈ میں روایتی فلمیں بنانے کےلیے  مشہور ہیں جس کی وجہ سے انہیں روایتی قسم کا ہدایتکار مانا جاتا ہےاس سےقبل مدھر بنڈھارکر اپنی حالیہ فلم ٹریفک سگنل کے لیے نینشل ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جبکہ 2001 میں انہوں نے فلم "چاندنی بار" کے لیے اپنا پہلا نینشل ایوارڈ حاصل کیا تھا جس کے بعد انہوں نے لگاتار ستہ ، پیچ تھری اور کارپوریٹ جیسی کامیاب فلمیٰں بنائیں۔ فلم "فیشن" کی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے "لو اسٹوری 2050" کی ناکامی کے بعد اپنی تمام تر امیدیں فلم "فیشن" سے وابستہ کر لیں ہیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier