اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 18 Jul 2008 07:33:00

پرینکا کی سالگرہ کے تحفے کےلیے ہرمن دبئی میں

انہیں اپنی دوست کےلیےکوئی خاص تحفہ چاہیے جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے اور ابھی تک ایسا کوئی تحفہ ہرمن کو پسند نہیں آیا

ممبئی (اردو ٹائمز) ہٹ فلم لو اسٹوری2050 سےمقبولیت پانے والے  والے اداکار ہرمن بویجہ آج کل اپنی دوست پرینکا کی سالگرہ کا تحفہ خریدنے کےلیے دبئی میں کافی مصروف ہیں اور تحفے کی تلاش میں مختلف دکانوں کو نظر انداز کر چکےہیں۔ دراصل انہیں اپنی دوست کےلیےکوئی خاص تحفہ چاہیے جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے اور ابھی تک ایسا کوئی تحفہ ہرمن کو پسند نہیں آیا جو وہ اپنی دوست کو اس کی سالگرہ کے موقع پر دے سیکں جو پرینکا کے لیے بھی سب سے خاص تحفہ  ہو۔ ہرمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں ابھی تک یہ طے نہیں کر پا رہا ہوں کہ مجھے پرینکا کو کونسا تحفہ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو لڑکیوں کو ہنستے مسکراتے ہوئے کوئی بھی تحفہ دےدیا جائے تو وہ خوشی سے قبول کر لیتی ہیں لیکن میں پرینکا کو واقع ہی کوئی خاص تحفہ دینا چاہتا ہوں۔ ہرمن بہت اچھے طریقے سے پرینکا کی سالگرہ منانا چاہتے ہیں تاہم ابھی تک وہ تحفے کی تلاش مین دبئی ہی ہیں لیکن جلد ہی وہ اپنی نئی فلم "وکٹری" کی عکسبندی کےلیے دوبارہ دبئی جائیں گے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier