اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 18 Jul 2008 07:29:00

کترینہ کیف کامیابیوں کے عروج پر

سلمان خان نے 16 جولائی کو کترینہ کیف کو ان کی 24 ویں سالگرہ کے موقع پر شادی کی پیشکش کی ہے۔ کترینہ کی سالگرہ کے موقع پر یہ ان کے لیے سب سے قیمتی تحفہ تھا

نئی دہلی (اردو ٹائمز) بالی وڈ میں کمزور ہندی کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والی خوبصورت اداکارہ کترینا کیف کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ صرف 24 سال کی عمر میں کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیں گی۔ ان دنوں کترینہ اور سلمان شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ یہ بات واضھ طور پر کہی جا سکتی ہے کہ سلمان خان نے 16 جولائی کو کترینہ کیف کو ان کی 24 ویں سالگرہ کے موقع پر شادی کی پیشکش کی ہے۔ کترینہ کی سالگرہ کے موقع پر یہ ان کے لیے سب سے قیمتی تحفہ تھا۔ کترینہ آج کل اپنی آنے والی فلم "سنگھ از کنگ" جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی کے لیے ویڈیو انٹرویوز دینے میں مصروف ہیں۔ کترینہ کیف نے  2003 میں ہندی فلموں سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ابتدائی دور میں ان کی فلموں کو کوئی خاص پذیرائی نہ مل سکی مگر گزشتہ سال فلم "نمستے لندن ، اپنے ، پارٹنر ، اور ویلکم میں شاندار اداکاری کر کے انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کترینہ نے اپنی فنی  کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier