اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 17 Jul 2008 09:16:00

پوجا بھٹ کا فلم یونٹ کیساتھ جانے سے انکار

ان کا کہنا ہے کہ آج کام کا موڈ نہیں لہذا فلم کی شوٹنگ روک لی جائے جس دن موڈ ہو گا یونٹ کیساتھ جا کر کام مکمل کروا لوں گی

ممبئی (اردو ٹائمز) پوجا بھٹ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ وہ بہت موڈی لڑکی ہیں اوراس عمر میں بھی وہی سب کچھ کرتی ہیں جو ان کا دل چاہتا ہے ۔اس بات کا ثبوت انہوں نے گزشتہ دنوں بھوشن کمار کی فلم "کجرارے" کے یونٹ کے ساتھ جانے سے انکار کر کے دیا جس میں ہمیش ریشمیا کردار ادا کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کام کا موڈ نہیں لہذا فلم کی شوٹنگ روک لی جائے جس دن موڈ ہو گا یونٹ کیساتھ جا کر کام مکمل کروا لوں گی ۔ یاد رہے کہ اس  فلم کی ہدایتکاری پوجا بھٹ دے رہی ہیں۔ ایک دن جو کام ہوتا ہے وہ ضروری نہیں ہے اس طرح دوسرے روز بھی ویسا ہی کام ہو اور آج وہ نہیں سمجھتی کہ وہ کام میں اپنا تسلسل برقرار رکھ سکیں گی یا نہیں۔ فلم کو جلدی ختم کرنے کےلیے مسلسل کام کی ضرورت ہے مگر پوجا اپنے موڈ کی مالک ہے اور پھر ان کے بغیر بن بھی  نہیں سکتی۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier