اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 17 Jul 2008 09:11:00

کرینہ اور اکشے کمار ایک بار پھر ساتھ

ان دنوں ہدایتکار امتیاز علی ایک اور فلم ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس میں کرینہ کپور اکشے کمار کے ساتھ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہونگی

ممبئی (اردو ٹائمز) فلم جب وی میٹ میں کرینہ کپور کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہدایتکار امتیاز علی نے کرینہ کپور کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کر لیا۔ ادکارہ کے مدمقابل اس بار شاہد کپور کی بجائے اکشے کمار مرکزی کردار ادا کریں گے۔ امتیاز علی کی فلم جب وی میٹ میں کرینہ کپور اور شاہد نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن کیرنہ نے شاہد سے علحیدگی اختیار کر لی ہے تاہم جب وی میٹ شاہد اور کرینہ کی ایک ساتھ کیریئر کی آخری ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ان دنوں ہدایتکار امتیاز علی ایک اور فلم ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس میں کرینہ کپور اکشے کمار کے ساتھ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہونگی۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ امتیاز علی  کرینہ کے مدمقابل سیف علی کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ مرکزی کردار کی دوڑ میں دپیکا پڈکون بھی شامل تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینہ نے مرکزی کردار کیلئے چھوٹے نواب سیف علی کی سفارش کی تھی لیکن ڈائریکٹر امتیاز نے اس بات کو ماننے سےانکار کر دیا۔ کرینہ کپور ان دنوں امریکہ میں ساجد ناڈوالیا کی فلم "کمبخت عشق" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ امتیاز علی نے فی الحال فلم کا نام فائنل نہیں کیا جبکہ اس حوالے سےامتیاز علی کا کہنا ہے کہ فلم کا نام اور کاسٹ جلد مکمل کر لی جائے گی یہ فلم آئندہ سال سینماؤں کی زینت بنے گی۔


5 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier