ممبئی (اردو ٹائمز) سلمان اور کترینہ جو اس وقت
بالی وڈ کی سب سے مقبول جوڑی ہے اوراخباروں کی سرخیوں کی زنیت بنے ہوئے ہیں شادی
کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے تھے کہ ایک
مشہور ستارہ شناس بھاوک سنگگوی نے ان دونوں کے ستارے ملانے کے بعد کہا کہ سلمان
اور کترینہ کے تعلقات اختلافات اور تلخی سے بھرپور رہیں گے اور گو کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے گہری محبت رکھتے ہیں اور اپنے اپنے جذبات کو ظاہر کرنے میں کسی
جھجھک سے کام نہیں لیتے لیکن ستاروں کی گردش کے لحاظ سے ان دونوں کی محبت کا انجام
شادی نہیں ہے اور اس کی ایک وجہ کترینہ کا نرم
مزاج اور سلمان کی سخت مزاجی بھی ہو سکتی ہے ۔ ستارہ شناس بھووک کا کہنا
ہے کہ ابھی سے ان دونوں کاچھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا ہوتا ہے جو بعض دفعہ تلخی کی
صورت اختیار کر لیتا ہے تاہم آگے چل کر یہی تلخیاں ان کے لیے سنگین صورتحال
اختیار کر سکتی ہیں۔
کترینہ کے فلمی کیریئر کے بارے میں بھاوک کہتے ہیں کہ
ستاروں کے مطابق 2008 اور 2009 کترینہ کی زندگی میں کامیابیوں کے عظیم ترین سال
ہوں گے کیونکہ یہ سال اس کے فلمی کیرئیر
کومزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے اور ان سالوں میں اس کی کامیابیوں کا گراف عروج
پر پہنچ جائے گا۔