اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 05 Jul 2008 05:51:00

ٹام کروز کو ہرانے کی خواہش، ول اسمتھ

اسمتھ ٹام کروز کا وہ ریکارد توڑنا چاہتے ہیں جو انہوں نے اپنی پچھلی فلم کے دوران تقریباََ 3 گھنٹے تک رکے بغیر آٹوگراف سائن کرکے قائم کیا تھا

واشنگٹن (اردو ٹائمز) امریکی اداکار ول اسمتھ اس بات پر بضد ہیں کہ وہ اپنے دوست ٹام کروز کو ہرا کر ان پر برتری حاصل کریں گے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تقریبات میں شامل ہو کر اپنے دوست کا ریکارڈ توڑیں گے۔ اسمتھ ٹام کروز کا وہ ریکارد توڑنا چاہتے ہیں جو انہوں نے اپنی پچھلی فلم کے دوران تقریباََ 3 گھنٹے تک رکے بغیر آٹوگراف سائن کرکے قائم کیا تھا ۔ ان کا سوچنا ہے کہ اس دوست کو ہرانا بڑا مشکل ہے کیونکہ ان کا ا پنا ایک خاص مقام ہے۔ اسمتھ آج کل اپنی نئی فلم "ہینکوک" کو لوگوں میں مقبول کرنے کےلیے پوری دنیا کا دورہ کر رہے ہیں اور وہ اس بات کےلیے بے چین ہیں کہ جتنا زیادہ ہو سکے اتنا اپنے چاہنے والوں سے مل کر ان کا دل جیت سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹام نے اس مقصد کے لیے فرانس میں ڈھائی سے 3 گھنٹے تک یہ کام کیا جو کہ کسی تقریب میں تقریباََ ناممکن ہے اب اگر میں فرانس جاؤں گا تو لوگ مجھے سے کہیں گے کہ پتہ ہے ٹام یہاں پر پچھلے ڈھائی گھنٹےسے تھا۔ ول اسمتھ یہ سب صرف اپنی نئی آنے والی فلم کی مقبولیت کے لیے کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ وہ لوگ میں اسی طرح گھل مل جائیں جیسے ٹام آٹوگراف دیتے وقت شائقین میں کھو گئے تھے۔


5 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier