ممبئی (اردو ٹائمز) بالی وڈ کے
چاکلیٹ ہیرو نے شہنشاہ بالی وڈ امیتابھ بچن اور کنگ خان شاہ رخ خان کو اپنی فلم
"جانے تو یا نہ جانے" کے پریمیئر پر مدعو کیا۔ ہر کام میں مکمل ہم
آہنگی کے قائل عامر نے اب اپنے دشمنوں سے تعلقات کو استوار کرنے کی مہم کا آغاز
کر دیا ہے۔ یارد رہے کہ امیتابھ بچن اور عامر خان کے درمیان اختلافات فلم
"بلیک" کے بارے مین عامر خان کے تبصروں سے شروع ہوئے تھے جو بعد میں طویل
صورت اختیار کر گئے جبکہ شاہ رخ خان کے بارے میں عامر خان کے بلاگ پر یہ جملے کہ"
میرے کتے کا نام شاہ ہے" ایک دوسرے سے اختلافات کا باعث بن گئےتھے ۔ شاہ رخ
خان سے تو بعد مین عامر خان نے یہ کہہ کر معذرت کر لی تھی کہ یہ محض ایک مذاق تھا
اور شاہ رخ سے باقاعدہ معافی بھی مانگی تھی۔ اب اپنے بھانجے کی پہلی فلم کا پریمیئر عامر خان
انتہائی شاندار طریقے سے کر رہے ہیں جو جمعہ کو سینما ہالز میں نمائش کے لیے پیش
کی جائیگی۔ اس پریمیئر تقریب کی شام میں عامر کے پرانے دشمن اکشے کھنہ ، رام گوپال
ورما کے علاوہ رجنی کانت اور سلمان خان بھی شامل ہیں۔