اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:43:00

ریتک روشن کا ہالی وڈ کمپنی کے ساتھ 10 سال کا معاہدہ

ریتک روشن کا ہالی وڈ کمپنی کے ساتھ 10 سال کا معاہدہ

اردو ٹائمز(نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار ریتک روشن نے ہالی وڈ کے معروف اداکار بران پٹ کی کمپنی بریلسٹن گرے سے 10سال کا معاہدہ کرلیا ہے اب ریتک روشن اس کمپنی کی فلموں میں کام کریں گے بریلسٹن گرے انٹرٹیمنٹ بھی ریتک روشن کے ساتھ معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ریتک روشن بالی ووڈ کے تیسرے فنکار ہیں جو ہالی وڈ اور بالی وڈ کے ساتھ معاہدوں کے تحت کام کررہے ہیں ریتک روشن نے کچھ عرصہ پنک پینتھر گروپ آف اسکول کے ساتھ بھی کام کیا تھا لیکن بعد میں ان سے معاہدہ ختم کردیا۔ ریتک روشن گرے کمپنی کے تحت بنائے جانے والی فلم کی کہانی پڑھنے میں مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گرے کمپنی ریتک روشن کو بھارتی کرنسی میں 15 کروڑ روپے فی فلم ادا کرے گی اور انہیں بالی وڈ میں مکمل عملے کے ساتھ آفس بھی دیا جائے گا۔....








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier