سیف علی کی سابقہ گرل فرینڈ روزاکوآئٹم سانگ کے لیے4گھنٹے انتظارکرناپڑا
سیف علی کی سابقہ گرل فرینڈ روزاکوآئٹم سانگ کے لیے4گھنٹے انتظارکرناپڑا
اردو ٹائمز(نیوز) چھوٹے نواب سیف علی خان کی سابق گرل فرینڈ روزا کو ایک آئٹم سانگ کے لیے 4 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا جس پر انہوں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ اٹالین حسینہ روزا آنے والی فلم ”دیش دروہی“ کے لیے ایک آئٹم گانے کے لیے پہنچیں تو اسٹوڈیو کے معاملات ٹھیک نہ ہونے کے باعث انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ حتیٰ کہ ڈانس کا سیٹ تک تیار نہیں تھا جبکہ ڈانس ڈائریکٹر سروج خان بھی اسٹوڈیو انتظامیہ کی غیرذمہ دارانہ رویہ پر ناراض دکھائی دیں وہ بار بار ٹیلیفون پر اپنی خفگی کا اظہار کررہی تھیں۔ بعدازاں سیٹ مکمل ہونے کے بعد سروج خان نے روزا کو ریہرسل کرائی اور انکے فنکارانہ رول کی وہاں موجود افراد نے تالیاں بجاکر داد دی۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ میں روزا کا یہ دوسرا آئٹم پروگرام ہے اس سے قبل ایک آئٹم نمبر فلم ”شوریا“ میں کرچکی ہیں۔