شاہ رخ خان بادشاہ اورکترینہ کیف کے لیے ملکہ کا خطاب
شاہ رخ خان بادشاہ اورکترینہ کیف کے لیے ملکہ کا خطاب
اردو ٹائمز(نیوز) شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کو بالی وڈ کے بادشاہ اور ملکہ کا خطاب دیا گیا ہے۔ ایک فون کمپنی کی طرف سے کیے گئے سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی۔ عوام کی رائے تھی کہ یہ دونوں فنکار مقبولیت میں سب پر سبقت رکھتے ہیں۔ اس سروے کے مطابق سلمان خان، ریتک روشن، اکشے کمار اور سنجے دت مقبولیت میں ٹاپ 5 افرا د میں شامل ہیں جبکہ پانچ صف اول کی اداکاروں میں دیپکا پدکون، پریانکا چوپڑا، لارادتہ اور ایشوریا رائے شامل ہیں۔ سروے کے مطابق بادشاہ اور ملکہ باکس آفس پر سرفہرست رہے اور موبائل فونز پر سب سے زیادہ ڈاو¿ن لوڈ کیے گئے، فون کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق ان فنکاروں کی بدولت مووی رنگ ٹون سے 200کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔