اردو ٹائمز(نیوز) معروف اداکارہ اور برائیڈل شو میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماڈل مسکان ملکہ نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس پر اعتماد ہے، ٹیلنٹ ہی کامیابی کی راہ ہموار کرتا ہے۔ خوابوں کی دنیا میں رہنے کی بجائے کام کے ذریعے شوبز میں بہت کم عرصے میں کامیابی اور مقبولیت حاصل کی ہے۔ ماڈلنگ یا اداکاری اپنانے کا فیصلہ کسی ضرورت یا مجبوری کے تحت نہیں کیا۔ ماڈلنگ اور اداکاری میرے لیے پرکشش رہے ہیں اس لیے اس طرف چلی آئی۔ مسکان ملکہ کو شوبز میں آئے بہت زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن وہ کمرشلز اور ایکٹنگ کے سبب اس وقت خاصی مصروف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مسکان ملکہ نے کہا کہ وہ متعدد کیٹ واکز میں اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔ برائیڈل شو میں بھی مجھے یقین تھا کہ میں دوسروں سے بہتر رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹنگ اور ماڈلنگ دونوں ہی ان کیلئے اہم ہیں۔ ہرچند کہ ماڈلنگ میں معاوضہ زیادہ ملتا ہے لیکن بہ حیثیت آرٹسٹ میری ترجیح اچھی پرفارمنس ہے۔ اداکاری میں اس کے زیادہ مواقع بھی ہوتے ہیں اور پذیرائی بھی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں اب مقابلہ زیادہ ہے لیکن مقابلے کو اسی طرح سے لیتی ہوں، اس لیے اپنی پرفارمنس کو بہتر رکھنا چاہتی ہوں۔ بعض لوگ اس میں حاسدانہ رویّہ رکھتے ہیں۔ یہ رجحان درست نہیں اس سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں مسکان نے کہا کہ فی الحال فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اچھی ٹیم کے ساتھ اچھا رول ملا تو سوچا جاسکتا ہے۔........