اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:40:00

عامر خان بڑا بھائی ہے، کسی بات کا جواب نہیں دونگا: شاہ رخ

عامر خان بڑا بھائی ہے، کسی بات کا جواب نہیں دونگا: شاہ رخ


اردو ٹائمز(نیوز) بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بارے میں اداکار عامر خان کے ریمارکس پر سینئر اداکاروں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ عامر خان میرے بڑے بھائی ہیں میں ان کی کسی بات کا جواب دینا نہیں چاہتا۔ معلوم ہوا ہے کہ بالی وڈ کے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے گزشتہ دنوں بالی وڈ کے اسٹوڈیو میں شاہ رخ خان کے بارے میں نازیبا الفاظ کی وضاحت چاہی تو عامر خان نے کہا کہ اداکار شاہ رخ میرا چھوٹا بھائی ہے اگر وہ نمبر ون کا دعوے دار ہے تو مجھے کیا اعتراض ہو سکتا ہے، میں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میں نے اپنے پالتو کتے ٹومی کا نام بدل کر شاہ رخ رکھ دیا ہے ٹومی میرا وفادار ہے اس میں شاہ رخ خان کیخلاف کوئی نازیبا بات کہاں سے آگئی۔ عامر خان نے بتایا کہ میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگیا تو شاہ رخ خان نے فون کیا اور کہا بڑے بھائی طبیعت کیسی ہے؟ عامر خان نے کہا کہ شاہ رخ مجھے بڑا بھائی تو پہلے ہی مانتے ہیں تو نمبر ون کون ہوا۔ سنجے لیلا بھنسالی نے عامر خان کی وضاحت قبول نہیں کی جبکہ اداکار دلیپ کمار، سائرہ بانو، مہیش بھٹ، سنجے دت اور سنجے خان نے بھی عامر خان کو نازیبا باتوں سے منع کیا ہے۔ ادھر شاہ رخ خان نے کہا کہ عامر خان بڑے بھائی ہیں میں ان کی کسی بات کا کوئی جواب دینا نہیں چاہتا۔ عامر خان بالی وڈ کی آن اور شان ہیں یہ سب کا فیصلہ ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications