امیشا پاٹل ”بلو باربر“ میں شاہ رخ کے مقابل جلوہ گر ہوں گی
امیشا پاٹل ”بلو باربر“ میں شاہ رخ کے مقابل جلوہ گر ہوں گی
اردو ٹائمز(نیوز) امیشا پاٹل پیا درشن کی نئی فلم ”بلو باربر“ میں باربر کی بیوی کا کردار ادا کرے گی جبکہ فلم کا مرکزی کردار شاہ رخ خان کررہے ہیں۔ ملیالم فلم کی اس ری میک میں شاہ رخ کا کردار اپنی نوعیت کا واحد کردار ہوگا۔ فلم میں شاہ رخ کے ساتھ عرفان خان بھی کام کررہے ہیں تاہم کچھ افواہیں یہ بھی ہیں کہ امیشا نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم ادیتہ چوپڑا ان کے دوست اور رہنما بھی ہیں اور انہوں نے امیشا کو 3 دیگر فلموں میں بھی کاسٹ کیا ہے۔ اس کے پیش نظر یہ افواہ درست نہیں معلوم ہوتی۔ امیشا ایک طویل عرصے سے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں اور اس فلم سے ان کی یہ خواہش بھی پوری ہوگئی ہے۔ امیشا جن کا کیرئیر اب صحیح سمت میں جارہا ہے ایک ایسے فلمساز ادارے کو ناراض کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی جس نے ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ اور ”چک دے انڈیا“ جیسی عظیم فلمیں بنائی ہیں