اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:35:00

سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اشتہار میں کام کرنے کے 10 کروڑ مانگ لئے

سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اشتہار میں کام کرنے کے 10 کروڑ مانگ لئے

 

اردو ٹائمز(نیوز) اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور نے ایک اشتہار میں اکٹھے کام کرنے کا معاوضہ 10 کروڑ روپے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فلموں سے باہر بھی اپنی جوڑی منوانے کیلئے ڈیوڈ اور وکٹوریہ بکھم کی طرح لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے ۔ حال ہی میں ایک عالمی کمرشل ادارے نے اپنے اشتہار میں کام کیلئے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایک اشتہار میں اکٹھے کام کرنے کا معاوضہ دس کروڑ روپے طلب کیا ہے جسے کمپنی نے منظور کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق کرینہ کپور ان دنوں اپنی چربی دور کرنے پر لگی ہوئی ہے تاکہ وکٹوریہ بکھم کی طرح وہ ماڈلنگ کیلئے موزوں قراردی جاسکے ۔ اس بات کا امکان ہے کہ وہ آٹوموبائل ، ہیلتھ ڈرنکس اور گھڑی کے اشتہارات میں اکھٹے نظر آئیں گے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier