اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:34:00

منیشالامبا نے ابھے دیول اورآفتاب سے تعلقات کی ترید کردی

منیشالامبا نے ابھے دیول اورآفتاب سے تعلقات کی ترید کردی

 

اردو ٹائمز(نیوز) بالی وڈ کی معروف اداکارہ منیشا لامبا نے کہا ہے کہ ابھے دیول اور آفتاب شیوڈوسانی سے تعلقات کی خبریں ان کے پروفیشن کا حصہ ہیں۔ یہ نہ صرف جھوٹی خبریں ہیں بلکہ مضحکہ خیز بھی ہیں انہوں نے کہا کہ فلم ”کڈ نیپ“ کے لیے اپنی غذامیں کوئی کمی نہیں کی ہے کیوں کہ اس میں میرے رول کے لیے دبلی پتلی لڑکی ضرورت نہیں ہے یہ ایک مردوں کی بالا دستی والی فلم ہے جس میں انہوں نے ایک ماڈرن خاتون صحافی کا کردار ادا کیا تھا ان سے جب پوچھا گیا کہ کہا جاتا ہے کہ یہ فلم بالی وڈ کی فلم ”اے فیو گڈ مین“ کی نقل ہے تو اس میں آپ کا کردار ڈیمی مور کا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ڈیمی مور نے ایک فوجی افسر کا کردار ادا کیا تھا جب کہ میں نے ایک صحافی کا اور مجھے کسی کورٹ مارشل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ صحافی کے بارے میں آپ کا کوئی برا تجربہ؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطعی نہیں میں سمجھتی ہوں کہ صحافی ہمیشہ غلط نہیں ہوتے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications