رائما سین نے کرکٹر یوراج سے ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا
رائما سین نے کرکٹر یوراج سے ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا
اردو ٹائمز(نیوز) اداکارہ رائماسین نے کرکٹر یوراج سے اپنی ملاقاتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے انہیں اچھا دوست قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں تاہم جو کچھ میڈیا نے اس تعلقات کو رنگ دیا ہے وہ گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیشن ویک اور اس کے بعد ہونے والی پارٹیوں میں ساتھ تھے تاہم اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اچھا وقت ساتھ گزارنا اور اچھے دوستوں کی طرح ملنا ایک عام سی بات ہے اس کو دوسرا رنگ دینا مناسب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس قسم کے واقعات ممبئی میں ہوں تو کسی کو پروا نہیں ہوتی کہ کون کس سے ملتا ہے۔ رائما نے کہا کہ وہ صاف دل کی مالک ہیں اور اگر کسی سے تعلقات ہیں تو اس سے انکار نہیں کریں گی۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا معمول کی ملاقاتوں کو افیئرز کا رنگ دینا غالباً میڈیا کی عادت ہے اور لوگ بھی اس پر یقین کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا نمایاں شخصیات کو غالباً اس قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہی بات میرے لئے باعث اطمینان ہے کہ لوگ مجھے نمایاں شخصیت سمجھتے ہیں۔