اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:33:00

بھارتی اداکارہ نندتا داس پاکستانی فلم ” رام چند پاکستانی “ میں کام کرینگی

بھارتی اداکارہ نندتا داس پاکستانی فلم ” رام چند پاکستانی “ میں کام کرینگی

 


اردو ٹائمز(نیوز) غیر روایتی سینما کی ملکہ نندتا داس پاکستان میں بننے والی مہرین جبار کی فلم ” رام چند پاکستانی “ میں کردار ادا کریں گی جبکہ ٹیلی ویڑن کے ممتاز فنکار بھی اس میں کام کریں گے ، فلم کے بارے میں نندتا نے بتایا کہ یہ فلم ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے جس میں 7 سالہ بچہ رام چند جس کے والدین ہندو غریب قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں غلطی سے اپنے باپ کے ساتھ سرحد عبور کرکے ہندوستان میں داخل ہو جاتا ہے ۔ فلم کی کہانی رام چند اور اس کے باپ جو کچھ کی جیل میں مقید ہیں اور ماں جو پاکستانی گاو¿ں میں رہتی ہے کے درمیان گھومتی ہے ، انہوں نے ڈائریکٹر مہرین جبار کے بارے میں بتایا کہ وہ مہرین سے فلم فیسٹول کے موقع پر ملی تھیں جہاں انکی فلم ” باوندر “ دکھائی جارہی تھی اسکے بعد ہماری ملاقات دوستی میں بدل گئی، انکا کہنا ہے کہ ” رام چند پاکستانی “ کی کہانی بے حد متاثر کن ہے جبکہ مہرین ایک انتہائی باصلاحیت اور ذہین ، ڈائریکٹر ہیں اپنے کردار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ رام چند کی والدہ کا روال ادا کر رہی ہیں جو کہ ایک ہندو غریب قبیلے سے تعلق رکھتی ہے اور اسکا نام چمپا ہے ، فلم میں پاکستان کے دللت ہندوو¿ں کی زندگی اور بھارتی جیلوں کے ماحول کو بھی اجاگر کیا گیا ہے اس فلم کو نیویارک کے ٹریبیکا فلم فیسٹول میں دکھایا جائیگا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications