اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:32:00

اکشے کمار کو کینیڈین یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری

اکشے کمار کو کینیڈین یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری

 

اردو ٹائمز(نیوز) بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کو ان کی سنیما اور فلاحی کاموں کے لئے خدمات پر ونڈسر یونیورسٹی انٹاریو کینیڈا نے ڈاکٹر آف لائ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی ہے جس کے بعد اکشے کمار ڈاکٹر اکشے کمار بن گئے ہیں۔ 40 سالہ اکشے کمار نہ صرف اسپیشل اولمپک کے لئے بھارتی سفیر مقرر کئے گئے ہیں بلکہ انہوں نے سی سی ساگا ٹورنٹو کے ایک اسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔ اکشے کمار اب ان بالی وڈ شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں جنہیں غیر ملکی یونیورسٹیز نے اعزازی ڈگریاں دی ہیں، ان میں امیتابھ بچن، یش چوپڑا، شبانہ اعظمی اور شلپا شیٹھی شامل ہیں۔ ڈگری وصول کرتے وقت اکشے کمار نے کہا کہ یہ دن میری زندگی میں ہلچل مچانے والا ہے۔ میرے اعصاب جواب دے رہے ہیں اور میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں۔ یہ تقریب یونیورسٹی چیپل انٹاریو میں منعقد ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے آسکر ایوارڈ کی، اس ڈگری کے سامنے کوئی حیثیت نہیں، ہم ہندوستانی اس عزت افزائی کو بزرگوں کی دعاو¿ں کا ثمر کہتے ہیں اور یہ سب کچھ میرے والدین کی ہی نیک تمناو¿ں کا صلہ ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications