اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:31:00

جان ابراہام سے مشابہت کے باوجود جداگانہ انداز رکھتا ہوں، فہد احمد

جان ابراہام سے مشابہت کے باوجود جداگانہ انداز رکھتا ہوں، فہد احمد


اردو ٹائمز(نیوز) اداکار و ماڈل فہد احمد نے کہا ہے کہ اداکار کی اپنی انفرادی پرفارمنس ہی اسے دائمی مقبولیت کا سبب بنتی ہے۔ جان ابراہام سے غیر معمولی مشابہت کے باوجود اداکاری میں اپنا جداگانہ اسلوب رکھتا ہوں اور اسی کے سبب مجھے پسندیدگی حاصل ہو رہی ہے، فہد گزشتہ دو سال سے نجی چینلز کی مختلف سیریز اور کمرشلز کیٹ واک میں نمایاں رہے ہیں۔ ہرچند کہ ابھی تک کسی رول میں انہیں غیر معمولی پہچان اور مقبولیت حاصل نہیں ہو سکی تاہم وہ حوصلہ مند ہیں اس شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان دنوں وہ نجی پروڈکشنز کے ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ فہد احمد نے بتایا کہ فن میں مہارت بلاشبہ ٹیلنٹ کے ذریعے ہی آتی ہے لیکن اداکار کا اپنا اسلوب اور انداز مسلسل کام سے ہی اجاگر ہوتا ہے۔ میں مطمئن ہوں کہ میں نے شوبز میں جو راہ اختیار کی ہے اس میں اب تک مجھے غیر معمولی حوصلہ افزائی اور اعتماد حاصل ہوا ہے۔ میں ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ ہر نئے رول کی عمدگی سے بھرپور انداز میں پرفارم کرنا ہی میری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور گیا تو وہاں انہیں نئی فلم سازوں نے بھی اپنی فلموں کے لئے پیش کش کی ہے لیکن وہ ایک طویل عمل ہے اس لئے فی الوقت فیصلہ نہیں کیا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier