اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:31:00

خود کو اچھی اداکارہ کے طور پر منوانا چاہتی ہوں، سیمیں

خود کو اچھی اداکارہ کے طور پر منوانا چاہتی ہوں، سیمیں

 

اردو ٹائمز(نیوز) شوبز کی دنیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور اس طرف رجحان بھی نہیں تھا۔ اچھی اداکارہ کے طور پر خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ گریجویشن کے بعد جب اپنی فرینڈز کے ساتھ کسی ڈرامے کی ریکارڈنگ پر جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں مجھے اچانک ہی ایک لیڈی نے ڈرامہ میں کام کی پیشکش کی۔ سہیلیوں کے اصرار پر حامی بھر لی۔ یوں پہلی بار ڈرامے کے ذریعے اسکرین پر متعارف ہوئی یہ بات اداکارہ سیمین نے کہی۔ سیمین کی اس وقت دو سیریل اور ایک ٹیلی فلم پروڈکشن میں بھی سیمین کئی کیٹ واکز میں بھی شریک ہو چکی ہیں ان کے کمرشلز بھی چل رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سیمین نے بتایا کہ اسکرین پر آنا اچھا لگا تاہم میں کبھی کیمرہ نروس نہیں ہوئی۔ اس کا سبب میری خود اعتمادی ہے اور کالج لائف میں غیرنصابی سرگرمیوں میں فعال کردار تھا پہلے ڈرامے ہی میں مجھے اداکار بابر علی کے مقابل کام کا موقع ملا اور خدا نے بھی میری مدد کی کوئی گھبراہٹ یا پریشانی نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ نجی چینلز کے قیام اور ان کی مقبولیت سے شوبز میں بہتری آئی ہے ڈرامہ نگار اداکار اور پروڈیوسرز مطمئن انداز میں کام کر رہے ہیں ان کے معاوضے بھی اب بہتر ہو گئے ہیں تاہم ان حالات میں سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقدار کے ساتھ ساتھ معیار کو اہمیت دیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نجی چینلز کے ڈرامے نے پڑوسی ملک کے چینلز کے ڈرامے کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ اور ایکٹنگ میں دونوں ہی ان کے پسندیدہ کام ہیں ماڈلنگ معاوضہ کے لحاظ سے ایکٹ لیس کی توجہ کا مرکز ہے لیکن معاوضے سے بہتر اعلیٰ پرفارمنس میری ترجیح ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications