سیف علی خان نے فلم میں کام کر نے کےلئے 20 کروڑ کا مطالبہ کر دیا
سیف علی خان نے فلم میں کام کر نے کےلئے 20 کروڑ کا مطالبہ کر دیا
اردو ٹائمز (نیوز)ئی فلم کامیاب ہوتی ہے تو اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے بیچ کامیابی کا سہراحاصل کرنے کی جنگ چھڑ جاتی ہے ،لیکن اگر فلم پٹتی ہے تو سبھی ایک دوسرے پر اس کو ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔سیف علی خان نے بھی اس روایت کو برقرار رکھا ۔ریس کی کامیابی کے بعد سیف نے اس کا سہرا خود حاصل کر لیا لیکن ٹشن کے چاروں خانے چیت ہونے سے وہ خود کو الگ کر رہے ہیں ۔گزشتہ دنوں سیف نے ایک ہدایت کا رسے ان کی فلم میں کام کرنے کے لئے بیس کروڑ روپے مانگے جس سے فلمساز کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا ۔اس کے بعد جب سیف نے ان فلمساز سے پوچھا کہ فلم کب شروع کر رہے ہیں تو فلمساز کا کہنا تھا کہ معاف کیجئے چھوٹے نواب میں نے دوسرے ہیرو کی تلاش شروع کر دی ہے۔