اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 16 May 2008 08:01:00

ڈیوڈ دھون نے اپنی نئی فلم کےلئے سلمان خان اور گوونداکو ایک بار پھر کاسٹ کرلیا

ڈیوڈ دھون نے اپنی نئی فلم کےلئے سلمان خان اور گوونداکو ایک بار پھر کاسٹ کرلیا

 اردو ٹائمز (نیوز)بالی وڈ کے کامیڈی فلموں کے بادشاہ ڈیوڈ دھون نے اپنی آئندہ فلم کے لئے اپنی گزشتہ فلم پارٹنر کی کامیا ب جوڑی سلمان خان اور گوونداکو ایک بار پھر کاسٹ کرلیا ہے۔پروڈیوسر مکیش تل راج نے باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے ہالی وڈ کی فلم ویڈنگ کریشرز کا ری میک بنانے کا کہاجس کے لئے انہوں نے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کا انتخاب کیا جبکہ فلم کے مرکزی کردار سلمان خان اور گووندا ہوں گے۔فلم کے پروڈیوسر تل راج کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ دھون کو حتمی طور پر سائن کرلیا گیا ہے لیکن سلمان خان اور گووندا کے حوالے سے ابھی طور پر فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ فلم کا باقاعدہ طور پر آغاز رواں سال کے اختتام سے پہلے شروع کیا جائے گا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications